جرمنی میں حالیہ رپورٹ کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک شخص شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ریسرچ کے مطابق خواتین، جوان اور کم تعلیم یافتہ افراد سب سےزیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

بائیس ہزار سے زائد افراد پر مشتمل اس تحقیق میں مختلف حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔

مضبوط رویہ اپنانا، مسئلہ حل کرنا اور عزم جیسے طریقے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔خوابوں میں کھونا یا مسائل کو دبانا دباؤ بڑھانے والے عوامل میں شمار کیے گئے ہیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ تناؤ میں کمی دیکھی گئی، مگر بزرگوں میں پھر اضافہ ریکارڈ ہوا۔زیادہ تعلیم یافتہ افراد مسائل کو حل کرنے پر زور دیتے ہیں، جبکہ عمومی تناؤ میں اضافہ ہوا۔