غزہ میں سولہ سالہ ابراہیم شدید بیماری اور قحط کے سائے میں زندگی گزار رہا ہے۔. نصیرات مہاجر کیمپ میں مقیم ابراہیم کو سنگین دماغی مرض اور غذائی قلت لاحق ہے۔.

ابراہیم کا وزن صرف سات اعشاریہ پانچ کلوگرام رہ گیا، خوراک صرف پیوری اشیا ہیں۔.

ابراہیم کی والدہ بیٹے کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے دوردراز سفر کرتی ہیں۔. والدہ کا کہنا ہے کہ ابراہیم کی مناسب طبی دیکھ بھال بے حد ضروری ہے۔.

مطالبہ ہے کہ ابراہیم کو علاج کے لئے غزہ سے باہر منتقل ہونے کی اجازت دی جائے۔. مسلسل حملے اور ناکہ بندی ابراہیم جیسے ہزاروں فلسطینی بچوں کی مشکلات بڑھا رہے ہیں۔.