چین کے تیار کردہ گاڑیوں نے یورپ میں جاپانی کمپنیوں کو پہلی مرتبہ پیچھے چھوڑ دیا. یورپی مارکیٹ میں تیسری سہ ماہی کے دوران چینی کار ساز کمپنیوں نے نمایاں برتری حاصل کی.
ڈیٹافورس کی رپورٹ کے مطابق چینی برانڈز کی فروخت مجموعی سیلز کے قریب بارہ فیصد رہی.
عالمی مارکیٹ میں جاپانی برانڈز کا حصہ چینی کمپنیوں سے پہلی بار کم ہوگیا ہے. پانچ برس پہلے چینی کار ساز اداروں کا یورپی مارکیٹ میں حصہ محض ایک فیصد تھا.
یورپی یونین نے چینی گاڑیوں کی مقبولیت روکنے کو درآمدی ٹیکس اور کوٹے نافذ کیے ہیں. اسی دوران چین میں یورپی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا، مقامی برانڈ تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں.
