پیوٹن کا کہنا ہے روس کا یورپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ یا منصوبہ نہیں. روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ چند حلقے یورپی ممالک کو بلاوجہ خوف میں مبتلا کرتے ہیں.

پیوٹن نے کہا کسی ملک کے ساتھ تصادم کی تیاری کا دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے.

ان کا ماننا تھا یورپ میں کشیدگی بڑھانے کا کوئی حقیقی جواز یا محرک موجود نہیں. روسی صدر نے الزام لگایا کہ بعض عناصر یوکرین کو روس کے خلاف استعمال کررہے ہیں.

پیوٹن نے یورپی شہریوں کو گمراہ کرنے کیلئے سازشوں پر مبنی پالیسیوں کی نشاندہی کی. انہوں نے واضح طور پر یورپ پر روسی حملے کے متعلق الزامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا.