اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پولیس نے نائٹروس آکسائیڈ گیس ضبط کرلی۔. میڈرڈ میں بائیس ہزار یورو مالیت کی گیس کو خفیہ طریقے سے منتقل کیا جارہا تھا۔.
یہ آپریشن شہر میں اب تک کی سب سے بڑی گیس بازیابی کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔.
پولیس کے مطابق مذکورہ گیس کو رات کی محفلوں میں غیر قانونی طور پر پہنچایا جاتا تھا۔. کارروائی کے دوران منظم گروہ کے متعدد ارکان کی شناخت اور گرفتاری بھی عمل میں آئی۔.
انتظامیہ نے کہا کہ ایسی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔. حکام میڈرڈ میں نشہ آور اشیاء کی غیرقانونی ترسیل کے سدباب کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔.
