یورپی یونین نے یوکرین کیلئے پینتالیس ارب یورو قرض کی نئی تجویز پیش کردی. کمیشن کی جانب سے یہ تجویز یورپی یونین کونسل میں رسمی طور پر جمع کرائی گئی.

پیکج میں تیرہ اعشاریہ تین ارب بجٹ سپورٹ، اکتیس اعشاریہ سات ارب دفاع کے لیے ہیں.

یوکرین کی دوہزار ستائیس تک مالی اور دفاعی ضروریات کو مدِ نظر رکھا جائے گا. فنانسنگ مشروط رہے گی، قانون کی بالادستی اور شفافیت کو لازمی قرار دیا گیا.

مجموعی طور پر نوے ارب یورو کے پیکج کا نصف پہلے ہی منظور ہوچکا ہے. روس یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک امداد کی مالیت دو سو اکتیس ارب سے زائد ہوئی.