روس کی فضائی حدود اب ائیرلائنز کے لیے پہلے کی طرح محفوظ نہیں رہی۔. یوکرین کے صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پیغام میں واضح وارننگ جاری کر دی۔.
ڈرون حملوں کے بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے ائیرلائنز اور بیمہ کمپنیوں کو خبردار کیا۔.
زیلنسکی نے کہا، یوکرائن سویلین ہوابازی یا تجارتی پروازوں کو ہرگز نشانہ نہیں بناتا۔. انہوں نے بڑھتی ڈرون سرگرمیوں کے سبب روسی فضائی حدود بند ہونے کی پیش گوئی کی۔.
مسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کے علاوہ دیگر ہوائی اڈے بھی خدشات کی زد میں ہیں۔. صدر کے مطابق روسی حکام نے خطرے سے متعلق متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔.
