یورپی یونین کے ائیرپورٹس پر نیا خودکار سرحدی نظام تاخیر کا باعث بن گیا. برسلز سمیت متعدد یورپی ہوائی اڈوں پر لمبی قطاریں روز کا منظر بن گئی ہیں.
یورپی کمیشن کی سربراہ نے مسائل کے اعتراف کے ساتھ مزید اقدامات کی ضرورت بتائی.
ای ای ایس کے نفاذ کے بعد ذاتی اور بائیومیٹرک معلومات کی ریکارڈنگ لازمی کر دی گئی. ایئرلائنز اور ائیرپورٹ حکام نے نظام کو مکمل ناکامی قرار دے دیا ہے.
کمیشن کے مطابق نیا نظام یورپ کی سرحدوں کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد دے گا. معمول کے اوقات میں بھی مسافر پارکنگ میں گھنٹوں انتظار پر مجبور ہو جاتے ہیں.
