فرانس اور جرمنی میں سخت گرمی کے باعث پانی کے استعمال پر نئی پابندیاں لگیں۔فرانس بھر میں جولائی میں کئی سالوں کی سب سے شدید خشک سالی ریکارڈ کی گئی۔
فرانسیسی سرزمین کے تقریباً سو فیصد حصے پر کسی نہ کسی حد تک خشک سالی دیکھنے میں آئی۔
بیشتر اضلاع میں جزوی یا مکمل پانی کی پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔اونی صوبہ میں پانچ علاقوں میں شدت سے پانی کا بچاؤ یقینی بنانے کیلئے اقدامات بڑھا دیئے گئے۔
جرمنی کے محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر علاقے طویل خشک سالی کیلئے تیار نہ تھے۔ماہرین نے پائیدار پانی مینجمنٹ اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فوری اصلاحات پر اصرار کیا۔
