افریقہ میں مزمن بھوک انتہا کو چھونے لگی، اقوام متحدہ کی رپورٹ سامنے آئی۔ایک رپورٹ کے مطابق بائیس کروڑ نو لاکھ افراد مسلسل خوراک کی کمی سے دوچار ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ افریقہ نے ایشیا کو طویل بھوک میں پیچھے چھوڑا۔

افریقہ میں بھوک کی شرح اگرچہ کم ہوئی مگر آبادی میں تیز رفتار اضافہ جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ کل بھوک متاثرین میں نصف کے قریب اب افریقہ میں موجود ہیں۔

ماہرین مستقبل میں انحراف کی شدت مزید بڑھنے اور صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔صحت بخش خوراک بیشتر افریقیوں کی پہنچ سے باہر ہے، تنازعات اور موسمی تبدیلیاں رکاوٹ بن رہیں۔