جرمنی میں غیر قانونی آئی پی ٹی وی صارفین کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز. اب صرف نیٹ ورک چلانے والے نہیں بلکہ عام صارفین بھی انکوائری میں شامل کیے جا رہے ہیں.

پراسیکیوشن افسران اور سائبر کرائم ٹیمیں صارفین کی شناخت کر رہی ہیں.

غیر قانونی سروس استعمال کرنے والوں کو مالی اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. صارفین کی بڑی تعداد جرمن فٹبال اور ڈیجیٹل براڈکاسٹ سستے داموں دیکھ رہی ہے.

آپریشنوں میں بائیس ہزار صارفین کی نشاندہی اور آئی پی ٹی وی سرورز ضبط کیے گئے. یورپ بھر میں کارروائیاں بڑھ رہی ہیں، جرم میں ملوث گروپوں کو توڑا جا رہا ہے.