فلسطینی بچی نے اسرائیلی کے سامنے ڈٹ کر کہا ہم اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے. الخلیل کے قریب گاڑی سمیت اسرائیلی نے فلسطینی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی.
چھوٹی سی شاما عدیل حممدے اسرائیلی کی گاڑی کے سامنے حوصلے سے کھڑی ہو گئی.
اسرائیلی کو مخاطب کرتے ہوئے بچی نے کہا ہم اپنی زمین ہرگز نہیں چھوڑیں گے. شاما عدیل حممدے نے کہا اگر ایک گھر گراؤ گے تو نیا تعمیر کریں گے.
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو فلسطینی عوام نے داد دی. یہ مناظر فلسطینیوں کے اپنی سرزمین بچانے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں.
