یورپ میں تاریخ کی شدید ترین ہیٹ ویو، کئی ملکوں میں نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔جرمنی، پولینڈ، چیکیا اور ہنگری میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے بھی بڑھ گیا۔

خاص طور پر کوشن اور ڈوکسنی میں حرارت اکتالیس ڈگری سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

حکومتوں نے شہریوں کو خبردار کر نے کیلئے پیغامات ارسال کیے اور کولنگ سینٹر بنائے۔مغربی یورپ میں ہیٹ ویو کے باعث بڑی عمر کے افراد میں اموات بڑھ گئی ہیں۔

اسپین میں صرف چند روز میں تین سو ستائیس افراد نے جان کی بازی ہاری۔شدید گرمی سے جنگلات میں آگ بھڑکی، بجلی بند ہوئی اور ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا۔