جرمنی میں شدید گرمی کی نئی لہر اسپتالوں کو غیرمتوقع مشکلات سے دوچار کر گئی۔درجہ حرارت تیس سے اٹھتیس ڈگری کے درمیان رہا، اسپتال و نرسنگ ہوم بغیر ایئرکنڈیشنر نظر آئے۔

جرمن اسپتال ایسوسی ایشن نے ایکتیس ارب یورو ہنگامی سرمایہ کاری کا مطالبہ کر دیا۔

متعدد ہسپتالوں میں ملازمین شیڈز لگا کر شدید گرمی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاق اور ریاستی حکومتوں پر بروقت سرمایاکاری نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق بےایئرکنڈیشنر نگہداشت مراکز میں اموات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔حکام نے شہریوں کو ماحولیاتی لحاظ سے حساس منصوبہ بندی کا مشورہ دینا شروع کر دیا۔