بیلجیم میں فلیکسی جابز کا رجحان تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔. دو ہزار پچیس میں فلیکسی جاب کے تحت کام کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔.

قومی سماجی تحفظ دفتر کے مطابق تقریباً تین لاکھ افراد مختلف فلیکسی پوزیشنز میں سرگرم رہے۔.

یہ رجحان پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں یعنی چودہ فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔. ابتدا میں قیام و طعام کے شعبے میں متعارف کیا گیا نظام اب دیگر شعبوں تک پھیل گیا۔.

خواتین سمیت پچیس سے انتالیس برس تک کے افراد سب سے بڑی فلیکسی ورک فورس ہیں۔. حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کو مزید شعبوں تک لے جانے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔.