فرانس میں پندرہ برس سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظورصدارتی حمایت یافتہ اس قانون کی منظوری فرانسیسی پارلیمان میں طویل مباحثے کے بعد دی گئی۔

نئے ضابطے کے مطابق پندرہ برس سے کم بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

پلیٹ فارمز کو لازمی طور پر عمر کی تصدیق کا نظام متعارف کروانا ہوگا، قانون کا اطلاق یکم ستمبر سے۔پندرہ برس سے کم عمر کے فعال اکاؤنٹس کو آئندہ چار ماہ میں بند کرنا لازم ہوگیا۔

ایمانوئل میکرون نے بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے اقدامات پر زور دیا ہے۔فرانس پہلا یورپی یونین ملک بن گیا، کئی دیگر ممالک بھی مشابہ قوانین پر غور کر رہے ہیں۔